15 نومبر 2024 - 12:00
یمنی میزائل ٹیکنالوجی: پینٹاگون کو دھچکا لگا ہے

امریکی نائب وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ یمن کی مسلح افواج پیچیدہ ہتھیاروں کی رونمائی کی وجہ سے، خوفناک ہو رہی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، امریکہ کے نائب وزیر دفاع ولیم لاپلانٹے (William Laplante) نے کہا ہے کہ یمنی مسلح افواج نئے اور پیچیدہ ہتھیاروں کی رونمائی کی بنا پر خوفناک ہو رہی ہیں۔

ایکسیوس نیوز ویبگاہ نے آج جمعہ 15 نومبر 2024ع‍ کو لکھا کہ امریکی وزارت دفاع کے سینئر حکام یمن کی مسلح افواج کے ہتھیاروں کے ذخائر سے حیرت اور خوف سے دوچار ہو گئے ہیں۔

ایکسیوس نے امریکہ کے نائب وزیر دفاع ولیم لاپلانٹے ـ جو تربیت، ٹیکنالوجی اور رسد کے ذمہ دار ہیں ـ کے حوالے سے لکھا کہ  یمن کی مسلح افواج پیچیدہ ہتھیاروں کی رونمائی کی وجہ سے، خوفناک ہو رہی ہیں۔

لاپلانٹے نے واشنگٹن میں منعقدہ سیمینار "دفاع کا مستقبل" میں اپنی تقریر کے دوران کہا: حوثی خوفناک ہو گئے ہیں، میں ایک انجنیئر اور ایک فزکس دان ہوں، میری پوری پیشہ ورانہ زندگی میزائلوں کے ساتھ گذری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو کچھ حوثیوں نے گذشتہ چھ مہینوں میں سرانجام دیا ہے اور جو کچھ میں نے دیکھا ہے، میں صرف یہی کہہ سکتا ہوں کہ مجھ دھچکا لگا ہے اور میں تحیّر سے دوچار ہؤا ہوں۔

ایکسیوس نے لاپلانٹے کے حوالے سے مزید لکھا ہے کہ یمنیوں نے زیادہ جدید اور زیادہ پیچیدہ ہتھیاروں کی رونمائی کی ہے اور وہ حیرت انگیز کارنامے رقم کر سکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔

110